Monday, 24 August 2026, 08:30:53 am
 

مزید خبریں

 
صوبہ ترقی اور ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے،مریم نواز
August 23, 2026

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبہ ترقی اور ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔

لاہور میں لودھراں سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب E-Biz اور مریم کی دستک پورٹلز کے ذریعے ٹیکنالوجی پر مبنی عوامی خدمات میں سب سے آگے ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور کے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور دیگر اضلاع میں کیتھ لیبز مکمل طور پر فعال ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتال اور تعلیمی ادارے دوسرے صوبوں کے عوام کو بھی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔