Monday, 24 August 2026, 08:34:27 am
 
دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے ،پی ڈی ایم اے
August 16, 2026

پنجاب میں دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج کے علاوہ ڈیرہ غازی خان میں پہاڑی ندی نالوں میں پانی کا بہا ئومعمول کے مطابق ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر جبکہ نالہ بسنتڑ نارووال اور نالہ ایک اور بین شکرگڑھ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تربیلا ڈیم سو فیصد جبکہ منگلا ڈیم اڑسٹھ فیصد بھر چکا ہے۔ادھر ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سیف انور نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پانی کے ذخائر کے کناروں پر تفریح سے گریز کریں اور بچوں کو وہاں تیراکی سے دور رکھیں۔