پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے آج لاہور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نوازشریف اور پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے الوداعی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران نواز شریف اور مریم نوازنے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مستحکم بنانے کیلئے ان کی سفارتی خدمات کو سراہا۔
سعودی سفیر نے پاکستان میں اپنے قیام کو یادگاری قرار دیا اور پرُجوش مہمان نوازی پر قیادت کا شکریہ ادا کیا۔