Monday, 24 August 2026, 08:32:34 am
 

مزید خبریں

 
پینے کے صاف پانی تک رسائی ہر شہری کا حق ہے،وزیراعلیٰ پنجاب
August 06, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی تک رسائی ہر شہری کا حق ہے۔

انہوں نے آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے صوبے بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ایک ہزار آٹھ سو چھیاسی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں پینے کے صاف پانی کی بوتلیں تیار کرنے والے چھ سو ستر پلانٹس کے قیام کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔