پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نے صوبے بھر میں متوازن ترقی کا رجحان متعارف کرایا ہے۔
انہوں نے یہ بات وہاڑی سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے آج لاہور میں ان سے ملاقات کی۔وزیراعلی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے کاشتکار کسان کارڈ، لیپ ٹاپس اور میرٹ سکالرشپس سمیت مختلف اقدامات سے مستفید ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں نکاسی آب کے نئے منصوبوں سے موجودہ موسمِ برسات کے دوران صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
ارکان صوبائی اسمبلی نے طویل عرصے سے نظر انداز کی جانے والی وہاڑی ملتان روڈ کو دو رویہ سڑک میں تبدیل کرنے اور علاقے میں الیکٹرو بس سروس شروع کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔