Tuesday, 24 November 2026, 06:34:55 pm
 
پاکستان کے پہلے صدر سکندر مرزا کی آج 55 ویں برسی منائی جا رہی ہے
November 13, 2024

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پہلے صدر سکندر مرزا کی آج 55 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

وہ 13 نومبر 1899 کو بنگال کے شہر مرشد آبادمیں پیداہوئے ۔

انہوں نے ایلفنسٹن کالج ممبئی سے تعلیم حاصل کی۔

اپنے کالج کیریئر کے دوران انہوںنے برطانیہ میں رائل ملٹری کالج سینڈہرسٹ میں داخلہ لیا۔

انہوں نے 1921 میں کوہاٹ میں دوسری سکاٹش رائفل رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی اور خداداد خیل کی لڑائی میں حصہ لیا۔

1942 میں انہیں وزارت دفاع میں جوائنٹ سکریٹری مقرر کیا گیا۔

قیام پاکستان کے بعد سکندر مرزا کو حکومت پاکستان کی وزارت دفاع کا پہلا سیکرٹری نامزد کیا گیا۔

چھ اگست 1955 کو ملک غلام محمد کی خرابی صحت کے باعث وہ قائم مقام گورنر بنے۔

5 مارچ 1956 کو وہ پاکستان کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔

سکندر مرزا 13 نومبر 1969 کو لندن میں انتقال کر گئے۔