Tuesday, 03 September 2024, 07:14:26 pm
 
پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کاخواہشمند ہے:آصف
February 07, 2018

وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ پاکستان  شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ مزیدمضبوط سیاسی اوراقتصادی تعلقات کے قیام کاخواہاں ہے۔وہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل Rashid Alimov سے گفتگو کررہے تھے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ تنظیم کی رکنیت سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔خواجہ محمدآصف نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے چھ زمینی راستوں اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے درمیان رابطے اور علاقائی تعاون کے وسیع مواقع پیدا ہونگے۔انہوں نے ملاقات کے دوران روابط، سلامتی اور ترقی، ثقافت، توانائی اور ٹرانسپورٹ سمیت باہمی دلچسپی کے کثیرجہتی امورپر بھی بات چیت کی۔سیکرٹری جنرل نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ تنظیم کے رکن ممالک دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔