Sunday, 15 September 2024, 06:43:12 pm
 
یوم دفاع پر پاک بحریہ دو جنگی جہازوں کو بحری بیڑے میں شامل کرے گا
September 03, 2024

پاک بحریہ کے دوجنگی جہازPNS بابر اورPNS حنین یوم دفاع کے موقع پر پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کئے جائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری کا اس موقع پر مہمان خصوصی ہونے کا امکان ہے۔

PNS بابر ترکیہ میں جب کہPNS حنین رومانیہ میں بنایا گیا ان سے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔