Sunday, 15 September 2024, 06:50:13 pm
 
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے،رانا تنویر
September 03, 2024

صنعت وپیداوارکے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔

وہ اسلام آباد میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔

رانا تنویر حسین نے کہا یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کیلئے مختلف طریقوں پر غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید شفافیت لانے کیلئے زراعانت کا نیا نظام وضع کیا جارہا ہے۔

رانا تنویر حسین نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی جانب سے ادارے کو بند کرنے کیلئے کوئی یکطرفہ قدم نہیں اٹھایاجائیگا۔