Sunday, 15 September 2024, 06:48:51 pm
 
عدالتی اصلاحات موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،اعظم نذیر تارڑ
September 03, 2024

وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

قومی اسمبلی میں آج گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت گزشتہ پانچ ماہ سے عدالتی اصلاحات پر بھرپور انداز میں کام کررہی ہے۔

آج ایوان میں آٹھ بل پیش کئے گئے سپیکر نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی نے آج ایک قرار داد کی منظوری دی ہے جس میں حکومت کو وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں جدید سہولتوں اور تمام مریضوں کومعیاری علاج کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ قرارداد مز عالیہ کامران نے پیش کی۔