Sunday, 15 September 2024, 06:38:06 pm
 
جواہرات، قیمتی پتھروں کے کاروبار سے منسلک افراد کی مدد کرینگے، علیم خان
September 03, 2024

نجکاری کے وزیر عبدالعلیم خان نے جواہرات اور قیمتی پتھروں کے کاروبار سے منسلک افراد کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم کی رہبر کمیٹی برائے جواہرات کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جواہرات اور قیمتی پتھروں کو صنعت کا درجہ دے کر لاکھوں ڈالر کمائے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اگلے چھ ماہ کے دوران اس شعبے میں عملی اور واضح پیشرفت دیکھنا چاہتے ہیں۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے مل کر کام کریں اور جواہرات اور قیمتی پتھروں کے حوالے سے ایک متفقہ پالیسی تیار کریں۔ انہوں نے حکومتی پالیسی بنانے کے لئے ایک ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی۔