Sunday, 15 September 2024, 06:41:04 pm
 
حکومت کی توجہ عام آدمی کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے: وزیراعظم
September 03, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی توجہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اگست میں مہنگائی کی سالانہ شرح کم ہو کر نو عشاریہ چھ فیصد پر آگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق تقریباً تین برسوں میں پہلی بار یہ شرح ایک ہندسے پر آئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا کام مکمل نہیں ہوا اور ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاہم ہم حقیقی ترقی کررہے ہیں۔