Sunday, 15 September 2024, 06:50:19 pm
 
احسن اقبال نے پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا
September 03, 2024

وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے مہنگائی ایک ہندسے تک کم ہونے، سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے رجحان اور دو عالمی اداروں کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی بہتر کرنے کو مثبت اشاریے قرا ر دیا ہے۔

آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے پالیسیوں کے تسلسل اور اہم شعبوں میں اصلاحات پر عملدرآمد پر زور دیا تاکہ آئندہ چند سالوں کے دوران پاکستان کو تیزی سے ابھرتی اور ترقی کرتی معیشتوں میں مقام دلایا جاسکے۔