Sunday, 15 September 2024, 06:50:06 pm
 
پاک چین دوستی دونوں ممالک اور عالمی امن و ترقی کیلئے ناگزیر ہے ،وزیراعظم
September 03, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے پاک چین دوستی کونہ صرف دونوں ملکوں بلکہ عالمی امن اور ترقی کے لئے بھی ناگزیر قرار دیا ہے۔

 

وہ اسلام آباد میں چین کے سفیرJiang Zai dong سے گفتگو کر رہے تھے۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی غیر مشروط مدد کی ہے۔

انہوں نے پاکستان اورچین کے درمیان تزویراتی تعلقات کو مسلسل بہتر بنانے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کو اپ گریڈ کرنے کے چینی قیادت کے ویژن کی تعریف کی۔

 

شہباز شریف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ، مصنوعی ذہانت اور جدید زراعت کے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔