Sunday, 15 September 2024, 06:45:30 pm
 
نائب وزیراعظم کا توانائی میں خود کفالت کیلئے حکومتی غیر متزلزل عزم کااظہار
September 03, 2024

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان میں پٹرولیم کی صنعت کی مدد اور توانائی میں خودکفالت کے حصول کیلئے حکومت کے غیرمتزلزل عزم کا اظہار کیا ہے۔

وہ پٹرولیم کی صنعت کے مسائل پر وزیراعظم کی طرف سے تشکیل کردہ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

کمیٹی نے پہلے اجلاس کے قابل عمل نکات پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

نائب وزیراعظم نے اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام اقدامات کو مؤثر طور پر آگے بڑھانے کا مشورہ دیا۔