Sunday, 15 September 2024, 06:40:49 pm
 
بلوچستان حکومت منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو حل کرے، احسن اقبال
September 03, 2024

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے بلوچستان حکومت کو ہدایت کی ہے کہ منصوبوں کی تکمیل میں حائل کسی بھی رکاوٹ کی نشاندہی کرکے اس کا فوری حل پیش کیا جائے۔

وہ اسلام آباد میں بلوچستان میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

وفاقی وزیر نے صوبے کی اہم ترین ضروریات کو پورا کرتے ہوئے بجٹ کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا موجودہ معاشی مشکلات کے پیش نظر انتہائی اہم منصوبوں کے لئے وسائل مختص کرنا ضروری ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے حکام کو ہدایت کی کہ جن منصوبوں پر ستر فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے انہیں جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے بلوچستان میں جاری منصوبوں پر کام کی نگرانی کیلئے خلائی اورفضائی تحقیق کے کمیشن کے ذریعے سیٹلائٹ کو استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی۔