Wednesday, 18 September 2024, 11:02:41 pm
 
جنگ ستمبر1965 پندرہواں روز ،پاک فوج نے سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کے ایک اور حملے کو پسپا کردیا
September 15, 2024

جنگ ستمبر1965 کا پندرہواں روز ،پاک فوج نے سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کے ایک اور حملے کو پسپا کرکے اسے بھاری نقصان پہنچایا۔

بھارت کی 1کور نے بدیانہ، چونڈا اور ظفر وال کی پوزیشنز پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا لیکن پاکستانی فوج کی طرف سے سخت مزاحمت پر بھارتی کمانڈ نے منصوبہ تبدیل کیا جسے دوبارہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پسرور، ہسری نالے پر پاکستانی آرٹلری کے فائر سے بھارت کی 16کیولری کے4ٹینک تباہ پاک فضائیہ کا 8سیپر لڑاکا طیاروں کی بھارتی پوزیشنز پر زبردست گولہ باری کی وجہ سے بھارتی فوج ہسری نالہ سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیااور پاکستان فوج نے گدرو سیکٹر میں بھاتی چوکی پر قبضہ کر لیا دشمن اپنے تمام ہتھیار اور آلات چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

دوسری جانب راولپنڈی میں خواتین نے ہسپتالوں میں زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیے اپنی خدمات پیش کر دیںبڑی تعداد میں سابقہ فوجیوں نے افواج ِ پاکستان کو اپنی خدمات پیش کیں۔