Wednesday, 18 September 2024, 11:02:05 pm
 
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
September 15, 2024

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوے ہیں۔

گزشتہ مالی سال کے آخر تک خام تیل کے ذخائر میں چھبیس فیصد اور گیس کے ذخائر میں دو فیصد اضافہ دیکھاگیا ۔

پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس کے مطابق رواں سال جون میں تیل کے دستیاب ذخائر چوبیس کروڑ تیس لاکھ بیرل تک پہنچ گئے جو گزشتہ سال دسمبر میں انیس کروڑ تیس لاکھ بیرل تھے ۔

اسی طرح گیس کے ذخائر اٹھارہ اعشاریہ ایک ٹریلین مکعب فٹ سے بڑھ کر اٹھارہ اعشاریہ چار سات ٹریلین مکعب ہوگئے ۔