Wednesday, 18 September 2024, 10:59:29 pm
 
ترکمانستان گوادر بندرگاہ تک پہنچنے والا پہلا وسطی ایشیائی ملک
September 15, 2024

ترکمانستان، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت گوادر بندرگاہ تک رسائی حاصل کرنے والا پہلا وسط ایشیائی ملک بن جائے گا ۔

اس سلسلے میں پاکستان اور ترکمانستان جلد ایک معاہدے پر دستخط کریںگے حکومت نے سی پیک کے تحت گوادر بندرگاہ اورترکمان باشی بندرگاہ پورٹ کے درمیان معاہدے کے مسودے کاجائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ۔

دونوں ملک جنوبی اور وسط ایشیائی خطوں کو باہم منسلک کرنے کیلئے پہلے ہی تاپی پائپ لائن، ریل ٹریک اور فائبر رابطے سمیت مختلف منصوبوں پر مل کر کام کررہے ہیں ۔