Wednesday, 18 September 2024, 10:54:10 pm
 
ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے،وزیراعظم
September 15, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاکہ معاشی استحکام کو یقینی بنانے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔

وہ رات اسلام آباد میں پارلیمنٹیرنز کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کررہے تھے۔

قومی اور عوامی مفاد میں قانون سازی کی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کا اعلی ادارہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمنٹ کے تقدس کو ہمیشہ برقرار رکھا جانا چاہیے اور قومی مسائل کو اس فورم کے ذریعے ہی حل کیا جانا چاہیے۔

وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث ملک کی معیشت دوبارہ مستحکم ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی بتدریج کم ہورہی ہے اور پالیسی شرح میں کمی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔