Wednesday, 18 September 2024, 10:47:58 pm
 
مذہبی مدارس کے طلباء کوجدید تعلیم سے روشناس کرانا ایک قومی خدمت ہے:عطا
September 15, 2024

اطلاعات ونشریات کے وزیر عطا اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ مذہبی مدارس کے طلباء کوجدید تعلیم سے روشناس کرانا ایک قومی خدمت ہے ۔

انہوں نے یہ بات آج (اتوار) جامعہ دارالعلوم اسلامیہ لاہور میں ایک روزہ تربیتی نشست سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ترقی کیلئے جدید تعلیم کا حصول وقت کی ضرورت ہے اور جدید تعلیم طلبا کو معاشرے میں تیز تر ترقی کیلئے کردارادا کرنے میں مدد دیتی ہے ۔انہوں نے مختلف جامعات اور مدارس کی طرف سے پیش کی گئی ڈگریوں کے اجراء کی تعریف کی ۔وزیراطلاعات نے جامعات اور مدارس کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وائس چانسلر قریشی یونیورسٹی ڈاکٹر سید منصور سرور سمیت کئی نامور مذہبی رہنمائوں اور علمائے کرام نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔