ریلوے کے وزیر حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز اپنی 78 سالہ تاریخ میں بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلیاں لا رہا ہے۔
انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام ڈیجیٹل خدمات کو زیادہ مؤثر، تیز اور مسافر دوست بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت ایک سو سے زائد ٹرینیں رابطہ ایپ پر دستیاب ہیں جبکہ سولہ بڑے ریلوے سٹیشنز کو ڈیجیٹلائزڈ کیا گیا ہے۔ بڑے سٹیشنز پر مفت وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ ہیلپ لائن 117 کے ذریعے مسافروں کی معاونت کیلئے آئی ٹی ماہرین چوبیس گھنٹے دستیاب ہیں۔