Thursday, 02 July 2026, 05:23:49 pm
 
حکومت نے سیمی کنڈکٹر اور چپ ڈیزائننگ بارے پروگرام شروع کیا ہے،شزافاطمہ
July 02, 2026

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سیمی کنڈکٹر اور چپ ڈیزائننگ کے بارے میں چار ارب پچاس کروڑ روپے کا ایک پروگرام شروع کیا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد اس خصوصی شعبے میں تقریباً سات ہزار دو سو انجینئرز کو تربیت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تین سو کے قریب طلباء مختلف جامعات میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام دور حاضر کی ضروریات کے مطابق نوجوانوں کو فنی مہارت سے لیس کر کے ان کیلئے ملازمتوں کے حصول میں اضافے کی غرض سے تربیت دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کے بعد تھرڈ پارٹی evaluation کرائی جاتی ہے تاکہ اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے اور روزگار کے مواقع کا اندازہ لگایا جائے۔