Thursday, 02 July 2026, 05:23:18 pm
 
پاکستان،سعودی عرب کے سکیورٹی تعلقات مضبوط بنانے کی مفاہمتی یادداشت پردستخط
July 02, 2026

پاکستان اور سعودی عرب نے اپنے دوطرفہ سکیورٹی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

یادداشت پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے ریاض میں دستخط کئے۔

یہ ایم او یو پاکستان کی وزارت داخلہ اور سعودی وزارت داخلہ کے درمیان سائنسی، تربیتی اور تحقیقی تعاون بڑھانے کی راہ ہموار کرے گا۔

اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور سکیورٹی روابط اور تعاون کو مضبوط بنانے کے مواقع پر غور کیا۔