موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات اور آفات سے نمٹنے کی تیاری کے سلسلے میں اقوامِ متحدہ کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ اسلام آباد میں اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ سے گفتگو کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے انسانی ہمدردی کی ہنگامی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی آفات سے متاثرہ ممالک کے لیے اقوامِ متحدہ کے تعاون کو سراہا۔
سراہا۔