Thursday, 02 July 2026, 05:26:02 pm
 
چیئرمین سینیٹ کا بلغاریہ اور یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
July 02, 2026

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بلغاریہ اور یورپی یونین کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بات انہوں نے پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر ارینا گیناڈیوا گانچیوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

سید یوسف رضا گیلانی نے دو طرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

بلغاریہ کی سفیر نے امن، استحکام اور سفارتی روابط کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔