Thursday, 02 July 2026, 05:26:23 pm
 
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے،وزیراعظم
July 02, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر امیر مقام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی خدمت کے ایجنڈے پر تیزی سے عمل کیا جائے اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح رہنی چاہئے۔

انہوں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔