معروف عالمی ایک سو پچاس یونیورسٹیوں کے بیرون ممالک مقیم پینتالیس ممتاز پاکستانی محققین نے اڑان پاکستان ''مٹی کی پکار''اوورسیز پاکستانیز سمر سکالرز پروگرام دوہزار چھبیس میں شمولیت اختیار کی ہے۔
یہ بات وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے آج اسلام آباد میں اڑان پاکستان ''مٹی کی پکار'' اوورسیز پاکستانیز سمر سکالرز پروگرام دوہزار چھبیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال کے پروگرام کیلئے چون ممالک سے تقریباً دو ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔