سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اور بلوچستان کے وزیراعلی میر سرفراز احمد بگٹی نے صدر آصف علی زرداری سے آج کراچی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں وفاقی حکومت سے متعلق بین الصوبائی معاملات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر نے اس بات پر زور دیا کہ وسیع تر بین الصوبائی تعاون سے عوامی مسائل کے حل اور ملکی استحکام یقینی بنانے کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔