Monday, 31 August 2026, 11:53:14 am
 
صوبے کے نظم و نسق میں مصنوعی ذہانت کو شامل کیا جا رہا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
August 30, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے کے نظم و نسق میں مصنوعی ذہانت کو شامل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات چین میں چینی کمپنی علی بابا کلائوڈ کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وفد نے پنجاب میں مصنوعی ذہانت پر مبنی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور صوبے کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت نظامِ حکومت کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی، خصوصاً مصنوعی ذہانت کے شعبے میں چین کے تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے۔