راول ڈیم کے سپل ویز کل صبح چھ بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
راول ڈیم کا لیول 1751.40 فٹ پر پہنچ چکا ہے، جس کے باعث کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔
کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عوام سے التماس ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ اور نالے پر بنے عارضی پل عبور کرنے سے گریز کریں۔