Monday, 31 August 2026, 11:53:31 am
 
نااہل مودی حکومت میں تعلیمی بدانتظامی اوربھرتیوں میں بے ضابطگیاں، طلبہ سراپا احتجاج
August 31, 2026

بھارت میں طلبا کااحتجاج شدت اختیار کرگیا،بہار میں سول سروسز کے امیدوارمودی حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔ مودی سرکارکی ہٹ دھرمی،نوجوانوں کے جائزمطالبات تسلیم کرنے کے بجائے احتجاج کودبانے کی پالیسی پرگامزن۔

بھارتی جریدہ دکن ہیرالڈ کے مطابق؛ بھارتی اپوزیشن رہنماراہول گاندھی نے کہاہے کہ بی پی ایس سی امتحانی تنازع پر مودی حکومت جواب دہی سے بچنے کیلئے پولیس کو ہتھیار بنا رہی ہے ، یہ محض پولیس کارروائی نہیں بلکہ بی جے پی حکومت کے طرزِ حکمرانی اور ذہنیت پر ایک سنگین سوال ہے۔

ایک بھارتی شہری کے مطابق بھارتی پولیس کااپنے حق کیلئے آوازاٹھانے والے طلبہ پر تشدد، زبردستی گرفتاریاں اور لاٹھی چارج معمول بن گیا ہے۔

جریدہ کے مطابق طلبہ بھرتیوں میں بے ضابطگیوں ،تاخیر اورشفافیت کے فقدان کیخلاف طویل عرصے سے مودی سرکار کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔ مطالبات ماننے کے بجائے مودی حکومت احتجاجی طلبہ کولاٹھی چارج،واٹرکینن اورگرفتاریوں کیذریعے دبانے میں مصروف ہے۔

احتجاجی رہنما امان کمار کا کہنا ہے کہ؛ تعلیمی نظام کی بدحالی اور پیپر لیکس اسکینڈلز کیخلاف شروع ہونے والی نوجوانوں کی تحریک وزیر تعلیم کے استعفے تک جاری رہے گی