Saturday, 29 August 2026, 11:14:41 am
 
امریکہ میں آر ایس ایس مخالف احتجاج، بی جے پی کے اقلیت مخالف ایجنڈے کا پردہ چاک
August 29, 2026

امریکہ میں آر ایس ایس کے سربراہ کی تقریر سے قبل ہندوتوا نظریے کے خلاف امریکی سیاستدان اور عوام میدان میں آگئے ہیں۔

عالمی جریدے ڈی ڈبلیو کے مطابق نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس کو تفرقہ پسند قرار دیا ہے۔ عالمی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق نیویارک میں بھارتی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ کے پروگرام سے قبل بھرپور احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔  آر ایس ایس سے وابستہ یہ گروہ اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد میں ملوث ہے۔

امریکہ میں جاری احتجاج کے دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے مسلمانوں، سکھوں، دلتوں اور عیسائیوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو فروغ دیا ہے۔ ٹی آر ٹی کے مطابق بھارت میں سیاسی اثر و رسوخ کی حامل مودی کی جماعت بی جے پی بھی انتہا پسند آر ایس ایس کے نظریے پر ہی وجود میں آئی۔

بھارتی جریدے دی وائر نے بھی بھارتی سیاست کے علاوہ تعلیمی شعبے پر قابض آر ایس ایس کا گھناؤنا چہرہ آشکار کیا ہے۔

عالمی تجزیہ کار جیفرلو کرسٹوف کے مطابق بھارت میں من پسند نصاب سے جامعات پر حاوی انتہاپسند آر ایس ایس کے غلبے کو بالکل نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اقلیت مخالف نظریات کے حامل مودی کے ساتھ ساتھ انتہاپسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کو بھی عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا ہے۔