امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ جدید صلاحیت کی حامل ایک طاقتور دوربین فلوریڈا کے خلائی مرکز سے خلا میں روانہ کردی گئی ہے۔
نینسی گریس رومن نامی دوربین وسیع خلائی مناظر کی تصاویر جمع کرے گی جس کا دائر نگاہ ہبل اور جیمز ویب خلائی دوربینوں کے مقابلے میں سو گنا زیادہ ہے۔
خلاء میں روانگی کے تقریباً تیس منٹ بعد دوربین اسپیس ایکس راکٹ سے الگ ہونے کے بعد اب تقریبا ًدس لاکھ میل دور اپنے مدار کی جانب گامزن ہے۔