Saturday, 29 August 2026, 11:14:10 am
 
شائننگ انڈیا کے دعوے بے نقاب، لاکھوں بھارتی بچے جبری مشقت پر مجبور
August 29, 2026

مودی سرکار کی روایتی نااہلی نے بھارت کے معاشی اور سماجی شعبے کو بدترین بحران سے دوچار کر دیا ہے۔شائننگ انڈیا کے دعوے بے نقاب ہوچکے ہیں اور آج بھی لاکھوں بھارتی بچے جبری مشقت کی اذیت سہنے پر مجبور ہیں۔

نام نہاد بڑی معیشت کے دعویدار بھارت میں بھوک اور افلاس کے ہاتھوں مجبور کروڑوں بچے جبری مشقت کرنے پر مجبور ہیں۔ جاپان کے قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق بھارت میں ایک دہائی قبل چودہ سال سے کم عمر بچوں کی ملازمت پر پابندی عائد کی گئی، مگر پچاس لاکھ بچے اب بھی صنعتوں میں کام کرتے ہیں۔ ماضی میں جبری مشقت کا شکار کھیملال کھیترجی نے تعلیمی این جی او بنا کر تین سو سے زائد بچوں کو مشقت سے نجات دلائی۔

جاپانی میڈیا کے مطابق بھارت میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کی کوششیں آج بھی بڑے چیلنج سے دوچار ہیں۔ ماہرین کے مطابق بھارت میں چائلڈ لیبر کا بڑھتا رجحان نااہل مودی سرکار کی ناکام معاشی پالیسیوں اور سماجی تحفظ کے نظام کی ناکامی کا عکاس ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں لاکھوں بچوں کا جبری مشقت پر مجبور ہونا نام نہاد معاشی ترقی کے دعووں پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔