Monday, 31 August 2026, 10:56:42 am
 
نیو یارک میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے دورے پر خالصتان حامی سکھ مظاہرین کا احتجاج
August 30, 2026

نیو یارک میں بھارتی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے دورے پر خالصتان حامی سکھ مظاہرین نے احتجاج کیا۔

میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر مظاہرین نے بھارتی حکومت اور ہندو قوم پرستی کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

انہوں نے بھارت میں سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے ساتھ مبینہ امتیازی سلوک اور انسانی حقوق کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

خالصتان حامی تنظیم سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپت ونت سنگھ پنوں نے آر ایس ایس اور بی جے پی کی قیادت پر بھارت کو ایک مبینہ ہندو راشٹر بنانے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے 1984 کے گولڈن ٹیمپل آپریشن، 1992 میں بابری مسجد کی شہادت اور منی پور میں مسیحیوں کے خلاف تشدد کا حوالہ دیا۔