بیرون ملک غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان شہری میزبان ممالک کی داخلی سلامتی کیلئے ایک بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔
جرمنی سمیت کئی یورپی ممالک نے انسانی اور منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
جرمنی کی وزارت داخلہ کے مطابق مزید تئیس افغان شہریوں کو چارٹرڈ پرواز کے ذریعے لیپزگ سے کابل واپس بھیجا گیا ہے۔
وزارت نے کہا کہ واپس بھیجے جانے والے بیشتر افغان شہری سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور انہیں سزا بھی سنائی جا چکی ہے۔