Saturday, 29 August 2026, 10:33:00 am
 
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی ڈرون حملہ، تین فلسطینی شہید
August 29, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین کے مغربی علاقے میں ایک مکان کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی ڈرون حملے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

مقامی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اکتوبر دو ہزار تئیس سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تہتر ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ادھر اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے اور گولہ باری جاری ہے۔