Saturday, 29 August 2026, 10:33:09 am
 
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 469 ہو گئی
August 28, 2026

نیپال میں اچانک آنے والے سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد چار سو انہتر ہو گئی ہے۔

نیپال پولیس نے آج بتایا کہ تقریباً مزید ایک ہزار افراد لاپتہ ہیں۔ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے اور ان علاقوں میں ہنگامی امدادی سامان پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیے جا رہے ہیں جہاں ہزاروں افراد قصبوں اور وادیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔