Saturday, 02 November 2024, 04:00:11 am
 
سرمایہ کار حکومتی فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں،احسن اقبال
October 30, 2024

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سرمایہ کار حکومت کی مثبت سمت اور فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔

انہوں نے آج(بدھ) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخی بلندی پر پہنچ گئی ہے جبکہ مہنگائی کی شرح کم ہوکر چھ اعشاریہ سات فیصد پر آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب دنیا پاکستان کو ایک کامیاب ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے اورانہوں نے ملکی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے مکمل ہم آہنگی پرزور دیا۔

موسمیاتی تبدیلی سے در پیش چیلنج کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اس امر کو اجاگر کیا کہ حکومت کمیونٹی لچک پیدا کرنے، بنیادی ڈھانچے کی موافقت کو بڑھانے اور پانی و خوراک کا تحفظ یقینی بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔