وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیلئے قائم مقام امریکی سفیر NATALIE BAKER سے آج اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے قائم مقام امریکی سفیر کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور بھارت کی طرف سے شہری آبادی کو ڈرونز حملوں کے ذریعے نشانہ بناتے ہوئے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گہری تشویش ظاہر کی ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے موثر کارروائی کرکے درجنوں ڈرونز مار گرائے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ خطے کی خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے جس نے جنوبی ایشیا کا پورا خطہ جنگ کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔