سعودی عرب کے امور خارجہ کے وزیر مملکت عادل الجبیر پاکستان کے دورے پر آج اسلام آباد پہنچے۔نور خان ائیر بیس پر پاکستان میں سعودی سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔بعد میں وزارت خارجہ آمد پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ان کا خیرمقدم کیا۔