Saturday, 10 May 2025, 06:14:10 am
 
بھارت، پاکستان کی انسداددہشتگردی کی کوششوں کو نقصان پہنچاناچاہتاہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
May 09, 2025

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر الزامات لگا کر اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی شکل دے رہا ہے۔

آج راولپنڈی میں پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے نمائندوں کے ہمراہ غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت کی ایک تاریخ رہی ہے کہ وہ سیاسی مقاصد کے لئے معصوم لوگوں کو نشانہ بناتا ہے، پاکستان پر الزام لگاتا ہے، پھر معصوم کشمیریوں اور مسلمانوں کو دہشتگردوں کے طور پر پیش کرکے ان کارروائیوں پر پردہ ڈالتا ہے۔

احمدشریف چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت نے آزادمیڈیاکودبایااورپاکستانی سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی پرپابندی لگادی تاکہ بھارتی عوام کو صرف بھارتی حکام کے پیش کردہ موقف تک رسائی حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر خاص طور پر بلوچستان میں دہشتگردی کی سرگرمیوں کی سرپرستی کر رہا ہے اوروہ کینیڈا سمیت دنیا بھر میں بین الاقوامی قتل عام میں بھی ملوث ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت پاکستان کی انسداددہشتگردی کی کوششوں کو نقصان پہنچاناچاہتاہے جس سے علاقائی عدم استحکام پیدا ہوسکتاہے۔