Saturday, 10 May 2025, 02:39:33 am
 
حکومت ملکی خودمختاری ،علاقائی سالمیت کےدفاع کیلئےپرعزم ہے،نائب وزیراعظم
May 09, 2025

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو جاپان کے وزیر خارجہ     IWAYA TAKESHI نے ٹیلی فون کیا۔

نائب وزیراعظم نے انہیں پاکستان کے مختلف شہروں پر بھارت کے غیر قانونی اور بلااشتعال حملوں سے پیدا ہونے والی علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا جس کے نتیجے میں خواتین‘ بچوں اور  معمر افراد سمیت بے گناہ شہریوں کی شہادت ہوئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ملک کی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کے دفاع کے لئے پرعزم ہے۔

اس موقع پر جاپان کے وزیر خارجہ نے فریقین پر زور دیا کہ وہ صبروتحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری پر توجہ دیں۔