Saturday, 10 May 2025, 06:25:29 am
 
ڈار کی خطے میں امن کیلئےسعودی عرب کی سفارتی کوششوں کی تحسین
May 09, 2025

نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارنے سعودی عرب کے امورخارجہ کے وزیرمملکت عادل الجبیرکاآج اسلام آباد میں خیرمقدم کیا۔

انہوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا اورپاکستان اورسعودی عرب کے درمیان آزمودہ اوربرادرانہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانے کے عزم کااعادہ کیا۔

انہوں نے حالیہ علاقائی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈارنے خطے میں امن واستحکام کے فروغ کے لئے سعودی عرب کی تعمیری سفارتی کوششوں کوسراہا۔