وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اُن کا استقبال کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا۔
وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں اور اعلیٰ حکام سے اہم دوطرفہ و کثیرالجہتی ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے عالمی سطح پر امن، سلامتی، ترقی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا۔
وزیراعظم نے عالمی مالیاتی اداروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے فروغ پر گفتگو کی۔