پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے سمارٹ فیلڈ انفورسمنٹ اور ڈرون کے ذریعے نگرانی کے ڈیجیٹل نظام کا آغاز کیا ہے۔
پنجاب کے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے محکمے کے مطابق فضائی آلودگی پھیلانے پر رواں سال تیس کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔
اُدھر حکومت نے دھان کی فصل کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔