حکومت نے آج کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت دو روپے تہتر پیسے فی لٹر کمی کے ساتھ چار سو دو روپے چوبیس پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت ایک روپے انچاس پیسے فی لٹر کمی کے بعد تین سو ستاسی روپے چون پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔