پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیسنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے جدید سہولیات اور ٹیکنالوجی سے لیس موبائل پولیس سٹیشن وینز کا افتتاح کیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ موبائل پولیس سٹیشنز خصوصی ٹیموں کے تحت کام کریں گے اور عزت و وقار کے ساتھ خدمات فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے مخصوص پنک موبائل پولیس سٹیشنز میں خواتین اہلکار تعینات ہوں گی جو خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے، تشدد اور زیادتی سے متعلق حساس معاملات نمٹائیں گی۔
پنجاب بھر میں مجموعی طور پر تینتیس موبائل پولیس سٹیشنز کام کریں گے، جن میں چھ خواتین سے متعلق امور کے لیے مخصوص ہوں گے۔