گندم کی درآمد کے بارے میں رہبر کمیٹی کا ساتواں اجلاس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔
کمیٹی نے گندم کی درآمد کے انتظامات کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو ہدایت کی کہ وہ سندھ کی گندم کی ضرورت پوری کرنے کے لیے باقی ماندہ ایک لاکھ پچاسی ہزار میٹرک ٹن گندم کی سب سے کم بولی منظور کر کے خریداری کا عمل آگے بڑھائے۔
اسحاق ڈار نے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کو مزید ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر مطلوبہ ادائیگیوں کا بندوبست کریں اور درآمدی عمل کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے ٹی سی پی کے ساتھ سہ فریقی معاہدے مکمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ درآمدات سے گندم کی مناسب نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔